غلام محمد
سوپور//پولیس ضلع سوپورمیں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے اورنوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کوبیدارکرنے کی غرض سے ضلع پولیس کی طرف سے منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ پولیس لائنزسوپورمیں اختتام پزیدہوئی۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل میچ سپائیکرپنچ سیر اورسنگرامہ والی بال کلب کے درمیان کھیلاگیا،جوسپائیکرپنچ سیر نے جیت لیا۔اس موقعہ پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوپورشبیراحمدرینہ مہمان خصوصی تھے اورانہوں نے جیتنے والی اوررنراَپ ٹیم میں نقدانعام اورٹرافیاں تقسیم کیں۔اس کے علاوہ ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر سوپورڈاکٹرہلال احمدبھی تقریب پرموجودتھے۔تقریب کے اختتام پرشرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور نے ضلع پولیس کی جانب سے کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کرنے پرخوشی کا اظہار کیا۔ٹائیکاندوگولڈمیڈل حاصل کرنے والی صوفیہ ہلال بھی اس موقعہ پرموجودتھی اورانہیں بھی سوپورپولیس نے میڈل عطاکرکے عزت افزائی کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ گولڈمیڈلسٹ کو سوپورپولیس سینکٹوریم پبلک سکول کے اشتراک سے سپانسر کررہاہے۔