سونہ مرگ کادھرم کنڈا بیکار سبزی اور پھل سے بھری گاڑیاں درماندہ

 غلام نبی رینہ

کنگن/ سونہ مرگ میں سبزی سے لدے ہوئے ٹاٹا موبائل ڈرائیوروں نے الزام لگایا کہ دھرم کنڈے کو ابھی تک چالو نہ کرنے سے سینکڑوں ٹاٹا موبائلوں میں سبزی خراب ہوگئی ہے۔ سرینگر لیہ شاہراہ کو آمدورفت کے بعد سبزی اور پھلوں سے لدے ہوئے ٹاٹا موبائل سونمرگ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے قائم کئے گئے وے برج پر درماندہ پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث ڈرائیوروں اور سبزی مالکان پریشان ہیں ۔ٹاٹا موبائل ڈرائیوروں نے بتایا کہ محکمہ ایم وی ڈی کی طرف سے ابھی تک وے برج کو چالونہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گاڈیوں میں سبزی اور پھل خراب ہوگئے ہیں ۔ اے آر ٹی او گاندربل وجاہت قیوم نے بتایا کہ آج ہی وے برج کو چالو کیا جائے گا ۔