غلام نبی رینہ
کنگن// صحت افزا مقام سونہ مرگ میں نئے سال کاجشن منانے کی تیاریاں زورو ںپرہیں۔ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مقامی لڑکوں کو سنو سکیٹنگ تربیت دینا شروع کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ امسال موسم سرما کے دوران سونہ مرگ میں مختلف سرمائی کھیلوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اگرچہ موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی سونہ مرگ کو شدید برفباری اور گگن گیر سے شتکڑی تک سڑک پر بھاری بھرکم برفانی تودے گرآنے کے پیش نظر انتظامیہ سونہ مرگ سڑک کو پندرہ نومبر سے ہی آمدورفت کے لئے بند کیا جاتا تھا جس کی وجہ سونہ مرگ کے ساتھ وادی کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر ملکی اور بیرون ملکی سیاح سیرو تفریح کے لئے آتے تھے لیکن برفباری کی وجہ سے سونہ مرگ سڑک بند رہنے کے نتیجے میں سیاح سونہ مرگ کے برفیلی پہاڑوں کا نظارہ کئے بغیر ہی گگن گیر سے واپس لوٹ جاتے تھے جس سے نہ صرف سیاح مایوس ہوتے تھے بلکہ سیاحت سے وابستہ افراد جن میں ہوٹل مالکان بھی شامل ہیں ،مایوس ہوتے تھے۔
مرکزی سرکار نے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح سونہ مرگ کو بھی موسم سرما کے دوران کھلا رکھنے کے لئے سال 2015 میں گگن گیر سے شتکڑی تک 6.5کلو میٹر ذیڈ مور ٹنل پر کام شروع کیا تاکہ موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کو کھلا رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاح یہاں کے برفیلی پہاڑوں سے لطف ہونے کے علاوہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ زیڈ مور ٹنل کا کام قریبا 90 فیصد مکمل ہوا ہے اور امسال برفباری کے دوران ٹنل کے ایک ٹیوب کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جارہاہے۔ اگرچہ محکمہ سیاحت گلمرگ اور پہلگام میں نئے سال کا جشن منایا جاتا تھا لیکن سونہ مرگ میں امسال پہلی بار 31اور 1 جنوری کو نیا سال جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جس میں کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے سال کی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے علاوہ محکمہ سیاحت پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران کی آمد متوقع ہیں۔ ہوٹل مالکان نے نئے سال کے موقع پر اپنے ہوٹلوں کو سجانے کا کام شروع کیا ہیں جبکہ نئے سال کے موقع پر سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کو خصوصی رعایت دینے کا بھی اعلان کیاہے۔ چیف ایگزیکٹو افسر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر الیاس حسین نے بتایا کہ نئے سال کاجشن منانے کے لئے تیاریاں زورو پر ہیں اور 30دسمبر تک تیاریوں کو مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ سونہ مرگ کی طرف سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کوششیں جاری رکھی ہیں۔ سی ای او نے بتایا کہ موسم سرما کے دوران یہاں مختلف سرمائی کھیلوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہیں جس میں مقامی نوجوانوں کو بھی تربیت دی جارہی ہیں، تاکہ وہ بھی دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا سکیں۔