سرینگر//سرکار نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے سنیما گھروں اور تھیٹروں میں داخلے سے متعلق معیاری عملیاتی طریقہ کار جاری کیاہے،جس کے تحت اِن عمارتوں کے اندر 100فیصد نشستوں کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ آفات سماوی منیجمنٹ،ریلیف ،باز آبادکاری اور تعمیر نو کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں حکومت ہند کی طرف سے27جنوری2021کو کرئونا کے پھیلائو کو روکنے سے متعلق اقدامات کے تناظر میں نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے31جنوری2021 کو جاری کردہ حکم نامہ میں ممنوع قرار دئیے گئے زونوں کے باہرسنیما ہالوں،تھیٹروں اور ملی پلکسوں کو چالو کرنے کی اجازت دی گئی۔ ممبر سیکریٹری ریاستی ایگزکیٹو کمیٹی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے سنیما ہالوں،ملٹی پلکسوں اور تھیٹروں میں کرونا پھیلائو کو روکنے کیلئے نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں،جس کے بعد ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں کشمیر میں سنیما ہالوں اور تھیٹروں کیلئے معیاری عملیاتی طریقہ کار جاری کئے۔ نئے معیاری عملیاتی طریقہ کار کے مطابق جن سنیما ہالوں،تھیٹروں اور ملٹی پلکسوں کے اندر صد فی صد نشستوں کی گنجائش ہے،وہ اس کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔سنیما گھرئوں کے منتظمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بھیڑ بھاڑ سے بچنے کیلئے سنیماشائقین کے اخراج کے وقت قطاروں کا اہتمام کرے،جبکہ فلموں کی نمائش کے بیچ معقول وقفہ رکھے۔رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ فلم بینوں میں فاصلہ بنائے رکھنے اور نقل و حرکت کیلئے وقفہ کے دورانیہ کو بڑھائے۔ منتظمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ2شوز کا وقت فلم شروع کرنے،وقفہ اور اختتام کے وقت نہ ملنے کا خیال رکھا جائے،جبکہ آڈیٹوریموں اور انتظار گاہوں میں6 فٹ کے فاصلے کو بنائے رکھے۔ سینٹی ٹائزروں کے دستیاب اور تھرمل سکرینگ کرنے پر زور دیتے ہوئے معیاری عملیاتی طریقہ کار میں ڈیجٹل طریقہ کار پر لین دین اور ہر فلم کو پیش کرنے کے بعد سنیما ہالوں اور تھیٹروں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کی ہدایت دی گئی ہے۔منتظمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس حکم سے انحراف کی صورت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ، 2005 کے تحت تعزیراتی کارروائی کی جائے گی۔