جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے آٹو یونین کے آل جموں اسٹینڈز،ڈرائیورس کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کےلئے نمائش گاہ سے ڈوگرہ چوک تک احتجا جی ریلی کی قیادت کی اور توی پُل پر دھرنا دیا۔انہوں نے آٹو یونین کو بھر پور حمایت دینے کا یقین دلایا ،جو کہ گذشتہ تین دنوں سے اپنے مطالبات کو لیکر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے ہزاروں آٹو ڈرائیوروں کو خبر دار کیا کہ ہم جموں میں بند کا اہتمام کریں گے کیونکہ آٹو ڈرائیوروں کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔آٹو ڈرائیوروںنے خود کشی کرنے کی دھمکی دی۔ڈمپل نے اس موقعہ پر سرکار کو انتباہ کیا کہ اگر کوئی آٹو ڈرائیور کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے،تو یہ سرکار کی ذمہ واری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جموں کے عوام کو آٹو رکھشاﺅں کی ہڑتال سے کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں،کیونکہ آٹو رکھشا جموں کی تنگ گلیوں میں بھی داخل ہو جاتا ہے ،جس سے لوگوں کو سہولیت ہوتی ہے لیکن ہڑتال کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے آٹو ڈرائیوروںکا کرایہ 2005میں مقرر کیا گیا ہے ،تب سے آج تک تیل کے داموں میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو اہے۔مظاہرین میںشانتی سروپ، اجے سنگھ ، پرمجیت سنگھ ، اجے بھٹ، انوپ کمار، راجندر سنگھ ،کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میںآٹو ڈرائیوروں نے شرکت کی۔