زاہدبشیر
سنگلدان// سنگلدان کرکٹ کلب کی جانب سے چیمپیئن ٹرافی 2.0 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادکیاگیاجس میں شائقین کی کافی تعداد نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس سی سی بی جے پی کے ضلع صدر ایس راجیشور بھگت نے کیا۔ اس موقع پر بلاک صدر بی جے پی ایس سندیپ سنگھ اور یووا مورچہ کے ضلع صدر ایس ایچ گوردیپ چب بلاک سنگلدان بھی موجود تھے۔یہ ٹورنامنٹ 16 ناک آؤٹ میچوں پر مشتمل ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل 22 جنوری کو MV گراؤنڈ سنگلدان میں متوقع ہیں۔جیتنے والی ٹیم کو51,000 روپئے اور رنر اپ ٹیم کو 26,000 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔