نیوز ڈیسک
رام بن// سناسر میں واقع جموں و کشمیر کے دوسرا سب سے بڑے اور جموں ڈویژن کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن میں ملک کے مختلف مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحت کیلئے آرہی ہے۔یہ باغ 40 کنال (5 ایکڑ) اراضی پر پھیلا ہوا ہے جس کے چاروں طرف دلکش سناسر گھاس کے میدان ہیں۔ باغ میں 25 اقسام اور مختلف رنگوں کے تقریباً 2.75 لاکھ ٹیولپ بلب لگائے گئے ہیں۔اس کا افتتاح لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا نے 8 اپریل کو ایک شاندار تقریب کے دوران بہت دھوم دھام سے کیا تھا۔ملک بھر سے اور یہاں تک کہ ملک سے باہر کے سیاح سناسار کے ٹیولپ گارڈن میں بڑی تعداد میں آتے ہیں جس سے اس علاقے کی سماجی و اقتصادی حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے۔اس سال اب تک 43964 سیاح بشمول 18026 جموں و کشمیر اور 25936 مقامی سیاحوں کے علاوہ چند غیر ملکیوں نے اس سال سناسر کا دورہ کیا ہے۔اس وقت ٹیولپ کے 40 فیصد پھول کھل چکے ہیں جو مزید 10 دن تک کھلے رہیں گے۔