کٹھوعہ //نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری و سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے ریاست کی وحدت کے خلاف سیاست کرنے والوں سے لوگوں کو خبر دار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بیلٹ کے ذریعہ سے اسکا جواب دیکر انہیں سیاسی طور سے الگ کریںگے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ سے ہی نفرت کی سیاست کے خلاف جد و جہد کی ہیاور ریاست کے سیکولر کردار کو مستحکم کرنے کے لئے ایسا کرنا جاری رکھیں گے،۔ انہوں نے شیخ محمد عبداللہ کی جانب سے ریاست میں اخوت اور بھائی چارہ قائم ودائم رکھنے میں نبھائے گئے رول کا یاد کیا اور اسے ملک بھر میں سیکولر ازم کو مستحکم بنانے سے قرار دیا۔اس موقعہ پر سابق ایم ایل سی ٹھاکور کشمیرا سنگھ نے کہا کہ کثرت میں وحدت ریاست کا اصل طاقت ہے اور یہ تمام لوگوں پر لازم بنتا ہے کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو الگ کریں۔ٹھاکور کشمیرا سنگھ نے بی جے پی کو خبر دار کیا کہ وہ دفعہ 370 اور 35 A, کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خطر ناک نتائج ہونگے۔ضلع صدر رومی کھجوریہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک واحد پارٹی ہے جو ریاست کے استحکام کی ضامن ہے۔سابقہ لیجسلیٹر پریم ساگر عزیز اوراین سی او بی سیل عبدالغنی تیلی نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر نائب صدور میونسپل کمیٹی بسوہلی ،ابھینو رازدان ، سنجے رازدان ، انثار علی، عبدالسلام ، محمد عباس ،خاتون بیگم ، محمد شفیع محمدرمضان ، محمد شفیع، پریم سنگھ، بابو رام ،سبھاش چند، سمو ناتھ اور محمد عارف نے نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ سلاتھیہ نے نئے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے کارکنوں کے نیشنل کانفرنس میں آنے سے پارٹی مزید مستحکم ہو جائے گی۔