ریاض// سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یکم محرم 1444ھ مطابق 30 جولائی 2022 سے عمرہ پرمٹ اور بکنگ اعتمرنا کے ذریعے کرائی جا سکتی ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھاکہ عمرہ زائرین سکون و اطمینان اور سہولت و ا?سانی سے عمرہ کر سکیں گے۔ زائرین کے لیے مطلوب تمام سہولتیں مہیا ہوں گی، اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کے اجرا اور بکنگ کی سہولت اسی حکمت عملی کا حصہ ہے،اعتمرنا ایپ کے ذریعے مسجد الحرام کی گنجائش کے لحاظ سے عمرہ پرمٹ جاری ہوں گے۔حکام کے مطابق بکنگ کراتے وقت زائرین کو متعدد ا?پشن دیے جائیں گے،اعتمرنا ایپ کے ذریعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے حوالے سے متعدد ہدایات بھی پیش کی جا رہی ہیں،اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور زیارت کے پرمٹ اور اس کی بکنگ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی بھی کرا سکتے ہیں۔خلیجی تعاون کونسل کے شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کو بھی یہی سہولت حاصل ہوگی،وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ پرمٹ کے لیے بکنگ کا دارومدار حرم شریف میں گنجائش پر ہے، اگر سبز رنگ نظر ا? رہا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ معمولی بھیڑ ہے۔ سرخ رنگ زیادہ رش کی علامت ہے جبکہ نارنجی رنگ اوسط درجے کے رش کا پتہ دیتا ہے اور سرمئی رنگ اس بات کی علامت ہے کہ حرم شریف میں مزید بکنگ کی گنجائش نہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کے ہمراہ داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں کرونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی? میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو والدین اور رشتہ داروں کے ہمراہ آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ سے سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی? میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی اب ختم کردی گئی۔دریں اثنا ریاض سے سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عمرہ کے اجازت نامے اور ریاض الجنہ مسجد نبوی? میں نماز کے اجازت نامے کم از کم 5 سال کے بچوں کو بھی جاری ہوں گے۔