عظمیٰ نیوزسروس
سری نگر//ضلع سری نگر تھانگ ٹا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ ضلع سری نگر تھانگ ٹا چمپئن شپ کل یہاں ملٹی پرپز انڈور ہال پولو گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوئی ۔چیمپئن شپ میں 40 آفیشلز کے ساتھ 200 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ کے بہترین پرفارمرز کو جموں و کشمیر UT تھانگ ٹا چیمپئن شپ-2023 میں میدان میں اتارا جائے گا، جو اس سال اکتوبر کے مہینے میں سری نگر میں منعقد ہونے والی ہے۔دریں اثنا، ڈورو میں مائی یوتھ مائی پرائیڈ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈورو پریمیئر لیگ کا آغاز بڑے دھوم دھام سے ہوا۔