کولمبو//صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک چھوڑنے کے بعد سری لنکا کے اراکین پارلیمنٹ نے اب نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے جو سابق صدر کی باقی ماندہ مدت پوری کرے گا۔وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے جمعہ کو عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ وہ اس عہدے پر اس وقت تک فائز رہیں گے جب تک کہ مسٹر راجا پاکسے کا جانشین پارلیمنٹ کے ذریعے منتخب نہیں کر لیا جاتا۔واضح رہے کہ مسٹر راجا پاکسے کی میعاد 2024 میں ختم ہو رہی ہے ۔ دریں اثنا، اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردھن نے بھی اس کے لیے صاف ستھرے سیاسی عمل کا وعدہ کیا ہے ۔ ملک کا نیا صدر نئے وزیر اعظم کا تقرر کر سکتا ہے جس کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔دریں اثنا، دارالحکومت کولمبو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔