کولمبو: سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرین نے صدارتی محل سمیت ان تمام سرکاری عمارتوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر وہ گزشتہ چند دنوں سے قابض ہیں۔ مظاہرین نے یہ فیصلہ ملک کے فوجی سربراہ کی طرف سے تمام مظاہرین سے امن و امان کی بحالی میں تعاون کرنے کی اپیل کے بعد کیا ہے۔ دوران احتجاج مظاہرین نے وزیراعظم ہاو?س میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین میں خوف پیدا کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں بھی کی گئیں۔پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اورسو سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کرلی۔ سری لنکا میں غیرمعینہ مدت کے ایمرجنسی نافذ ہے۔کولمبو میں ہزاروں لوگوں کی طرف سے دفتر پر قبضہ کرنے کے بعد ایک ٹیلی ویڑن خطاب میں وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے نے کہا کہ جو لوگ میرے دفتر میں گئے ہیں وہ مجھے قائم مقام صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔