سرینگر لوک سبھا نشست ۔ 2 آزاد امیدواروں کی نامزدگی داخل

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//13مئی کوہونے والے لوک سبھا انتخابات2024 کیلئے پیر کوسرینگر پارلیمانی حلقہ سے 2 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔شیبان عشائی اور نثار احمد آہنگر نامی امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسرسرینگر پارلیمانی حلقہ کے دفتر میں آزاد حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔سرینگر پارلیمانی حلقے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن 25 اپریل (جمعرات)سہ پہر 3 بجے تک ہے۔