ترال//سید اعجاز //سرینگر جموںشاہراہ پرگزشتہ روزسڑک حادثے میںلقمہ اجل بنے والے باپ بیٹی کی میت جب پیر کو علاقے میں پہنچ گئی تو یہاں پورے قصبے میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس دوران دونوں کی آخری رسومات آبائی گائوں گڈ پورہ ترال میں انجام دی گئی جہاں سکھ اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جبکہ سوشل میڈیا پر دونوں باپ بیٹی کے تصاویر کو اپنے اپنے اکانٹس سے پوسٹ کر کے گہرے دکھ کا اظہار کر کے متاثرہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ خیال رہے اتوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر ایک المناک حادثے میں جتندر سنگھ ولدپرم جیت سنگھ اور انکی 3سالہ بیٹی رمپل کورحادثے میں لقمہ اجل بن گئے جبکہ جتندر کی اہلیہ شدید طور زخمی ہوئی ہے جو کو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ اس دوران دونوں کی ہلاکت کے حوالے سے خبر پھیلنے کے ساتھ ہی پورا سب ضلع ترال ماتم کدے میں تبدیل ہوا ۔ادھر سٹیزنز کونسل ترال کے چیئر مین فاروق ترالی،بی جے پی ترجمان جموںو کشمیر الطاف ٹھاکر،ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبے کے ساتھ تعزیت کی ہے۔