سرنکوٹ// سرنکوٹ کلر کٹل پل ،جو کلر کٹل کی 5000 ہزار سے زائد آبادی کو جوڑنے والا واحد راستہ تھا،2014سے مرمت کا منتظر ہے۔مذکورہ پل 2014 کے سیلاب میں ڈھہ گیا تھا ۔اس کے تین سال بعد یعنی 2017 میں اس کی جگہ سسپینشن بریج کو منظوری دی گئی جس کا ایک پاوابنایا گیا جو ابھی بھی نامکمل ہے ۔ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑگیا جبکہ مکسر مشین و شٹرینگ ابھی بھی وہیں پڑی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ سکولی بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ چھ برس گذر چکے ہیں لیکن انتظامیہ نے کوئی ٹھوس قدام نہیں اٹھایا جبکہ تحصیل انتظامیہ صرف اپنے دفاتر تک ہی محدود ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے بھی کہیں بار بچے نالے میں بہہ چکے ہیں جن کو آس پاس کے لوگوں نے بڑی مشقت کے ساتھ بچایا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد ازجلد پل کی تعمیر کو عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔