Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرحدی کشیدگی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 ہندوپاک کے درمیان کشیدہ تعلقات کا اثر پچھلے کئی ماہ سے حد متارکہ پر دلدوز صورت میں ظاہرہو رہاہے جہاں فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد عام شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ لوگوں کو مالی نقصان سے بھی دوچار ہوناپڑاہے اور کئی کنبے گھر وںسے بے گھر ہیں ۔سرحدی مکین یہ سوال کررہے ہیں کہ انہیں کس بات پر یہ سزا دی جارہی ہے اور کیوں دونوں ممالک نے سرحدی علاقے کو میدان جنگ بنایاہواہے ۔وہ اب یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی دونوں ممالک کے سامنے کوئی حیثیت ہی نہیں اور نہ ہی ان کی زندگی کی کوئی قدروقیمت ہے ۔حالیہ مہینوں میں کئی قیمتی جانیں تلف ہوئی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔تین روز قبل ایسے ہی ایک واقعہ میں پونچھ کے دیگوار ملدیالاں علاقوں میں دو کم سن، نوسالہ بچہ اور پندرہ سالہ لڑکی، مارٹر گولوں کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے جن میںسے چار گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور دیگران کا پونچھ میں ہی علاج چل رہاہے ۔ یہ سرحدی کشیدگی حد متارکہ کے قریب رہ رہی آبادی کیلئے وبال جان بن چکی ہے جہاں لوگوں کو ایک پل بھی سکون میسرنہیں اور ان کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی  ہیں ۔خوف و دہشت کے سائے میںزندگی بسر کررہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بلڈ پریشر،دل کے عارضوں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔حد متارکہ پر پائی جارہی صورتحال کو ایک جنگ کا نام تو نہیں دیاجاسکتالیکن اسے کسی جنگی صورتحال سے کم بھی نہیں قرار دیاجاسکتا ، جہاں روز یا کچھ دنوں کے وقفے کے سے  اس قدر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شرو ع ہوجاتاہے کہ لوگ دہشت کے مارے گھروںسے باہر نہیں نکل پاتے اور جن کے گھر نزدیک واقع ہیں ،ان کو ہجرت کرناپڑ جاتی ہے ۔ان حالات میں تمام تعلیمی ادارے بند ہوجاتے ہیں اور  تمام معیشی سرگرمیاں معطل ہو جاتی ہیں۔گولیاں اور مارٹر گولے لوگوں کا گھروں کے اندر بھی پیچھا نہیں چھوڑتے ۔چند روز قبل مینڈھر سیکٹر میں اچانک فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ایک سکول کے بچے کئی گھنٹوںتک گولیوں اور مارٹرگولوں کے سائے میں یرغمال بنے رہے ۔اس معاملے پر ریاستی حکومت بارہا لوگوں سے پختہ بنکر تعمیر کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے وعدے کررہی ہے لیکن اس پر عمل نہیںہورہا جبکہ مرکز نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ جب کوئی شخص زخمی ہوتاہے تو اسے مقامی سطح پر مرہم پٹی کی سہولت بھی نہیں ملتی اور ہسپتال منتقل ہونے تک خون بہہ جانے کی وجہ سے کئی لوگ اسی وجہ سے موت کاشکار بن گئے۔اگرچہ انتظامیہ نے نوشہرہ سیکٹر میں ایک سو بنکروں کی تعمیر کاکام شروع کیاہے تاہم یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے اور بقیہ علاقوں میں تو اس پر کام ہی شروع نہیںہواہے ۔اگر ہر ایک علاقے میں بنکر تعمیر کر بھی دیئے جاتے ہیںتوبھی لوگوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوجائے گی بلکہ انہیں آرام دہ زندگی گزارنے کا تب موقعہ ملے گاجب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی اور حد متارکہ کے آر پارگولیاں اور مارٹر گولے نہیں برسیںگے ۔کم از کم سرحدی مکینوں کے حال پر رحم کھاکر اس کشیدگی کو ختم کیاجائے اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے ایسے اقدامات نہ کئے جائیںجس سے عام شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی جانیں تلف ہوں ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین
سونمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری ازجان
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?