سربمہرکی گئیں آفتاب مارکیٹ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تاجراتحادلیفٹیننٹ گورنر اور انتظامیہ کاشکرگزار

بلال فرقانی

سرینگر//انتظامیہ نے شہر کے مشہور بازار’آفتاب‘ مارکیٹ کو بدھ کوسیل کرنے کے بعد جمعرات صبح کو دوبار کھولنے کی اجازت دی۔ بدھ کی شام انتظامیہ کی ایک ٹیم نے لالچوک سری نگر میں واقع آفتاب مارکیٹ میں قائم25دکانوںکوسیل کردیا تھا۔ انتظامیہ کاکہناتھاکہ یہ دکانیں غیرقانونی طور پر قبضہ میں لی گئی اراضی پرتعمیر کی گئی ہیں۔تاہم جمعرات کی صبح اس بازار کو پھر سے کھول دیا گیا او ر بازار میں رونق سر نو بحال ہوئی،جبکہ دکانداروں نے بھی راحت کی سانس لی۔ کشمیر ٹریڈرس الائنس کے صدر اعجاز شاہدار کا کہنا ہے کہ جمعرات صبح آفتاب مارکیٹ کی بازار یونین کے جنرل سیکریٹری کے ہمراہ وہ متعلقہ تحصیلدار سے ملاقی ہوئے،جس کے بعد تحصیلدار نے بازار کو پھرکھولنے کی اجازت دی۔اعجاز شہدار نے لالچوک ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز احمدکے ہمراہ تحصیلدار ساوتھ سری نگر کیساتھ ملاقات کرکے اْن کیساتھ آفتاب مارکیٹ کی25دکانوںکوسیل کرنے کامعاملہ اُٹھایا۔

 

انہوں نے متعلقہ تحصیلدار سے کہاکہ اس اراضی کولیکر کچھ غلط فہمی ہوئی ہے ،جس بناء پر 1972سے قائم دکانوںکوسیل کیاگیا۔انہوںنے تحصیلدارساوتھ سری نگر کو بتایاکہ یہ اراضی سری نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت آتی ہے اور دکاندار ایس ایم سی کوکرایہ بھی اداکرتے ہیں۔انہوںنے حکام کوبتایاکہ گنڈاسنگھ نامی شخص کی اراضی اس کے ساتھ ہی ہے لیکن وہ الگ اراضی کاٹکڑاہے ،جس کاآفتاب مارکیٹ کی زمین سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اسلئے بدھ کی شام سیل کی گئی دکانوںکوکھولنے کی اجازت دی جائے۔دْکانداروںنے بتایاکہ ہمارے وفد نے تحصیلدار سے ملاقات کے بعد ہمیں اطلاع دی کہ سبھی دکانوںکی سیل کوہٹاکر دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی ،جسکے بعدایک سرکاری ٹیم یہاں آئی اور سیل ہٹانے کے بعدہمیں اپنی دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت دی۔آفتاب مارکیٹ کی ٹریڈرس ایسو سی ایشن نے ٹریڈرس تنظیموں اورمیڈیا کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم ایل جی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ،جنہوںنے ہمارے روزگار کوتحفظ فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف 30دکانوںکے مالکان کامسئلہ نہیں ہے بلکہ ہر دکان پر کم سے کم تین سیلز مین اورکاریگر بھی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی ذاتی مداخلت سے اس بازار میں دوبارہ رونق بحال ہوئی اور دکاندار بے روزگار ہونے سے بچ گئے۔ کشمیر ٹریڈرس الائنس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر آفتاب مارکیٹ میں دکانوں کو دوبارہ کھولنے کا خیرمقدم کیا ہے اور تاجر برادری کے خدشات پر توجہ دینے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اعجاز شاہدار نے کہا کہ ہماری کوششوں بالخصوص آفتاب مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن، کشمیر ٹریڈرز الائنس کی وجہ سے ہم ایل جی انتظامیہ کے ساتھ مسئلہ اٹھانے میں کامیاب ہوئے اور ایل جی سنہا نے ذاتی طور پر مداخلت کرکے مارکیٹ کے تاجروں کو راحت دی۔

 

 

سی سی آئی کاخیرمقدم
سرینگر//ایسوسی ایٹڈچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر نے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہااورسرینگرانتظامیہ کے اُس بروقت قدم کی سراہناکی ہے جس کے تحت آفتاب مارکیٹ کاتالہ کھول دیاگیا۔سی سی آئی کے ،کے صدرطارق غنی نے کہا کہ آفتاب مارکیٹ کادوبارہ کھلناکشمیرکے لوگوں خاص طور سے دکانداروں کیلئے ایک بڑی راحت ہے۔صدر نے کہا کہ ان دکانوں کو سربمہر کرنے سے سینکڑوں دکانداروں کی روزی روٹی متاثر ہوتی،جن کاگزارہ ان دکانوں پر ہے۔سی سی آئی کے نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے فیصلے جن کا تعلق تاجرطبقے سے ہو،لینے سے پہلے تمام متعلقین خاص طور سے تاجرانجمنوں کو اعتمادمیں لیاجاناچاہیے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تاجرطبقے اورعام لوگوں کے مسائل کاپائیدارحل نکالاجائے۔