سراج نے نمبر ون بولر کا مقام گنوادیا ،ہیزل ووڈ سرفہرست

دبئی//ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج چہارشنبہ کو جاری ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ میں ونڈے کرکٹ میں بولروں میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولرجوش ہیزل ووڈ کے مقابل سرفہرست مقام سے محروم ہوگئے۔ سراج نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کی ونڈے سیریز کے دوسرے میچ کے دوران مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی بے رحم پٹائی کا سامنا کیا اور اس کے نتیجے میں وہ ونڈے بولروں کی درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام کھو بیٹھے اور ہیزل ووڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے پیچھے ہوگئے۔ بولٹ 702 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں گے۔ہیزل ووڈ (713 پوائنٹس)، جن کے کیریئر کی بہترین دوسرا مقام پہلی بار جون 2017 میں حاصل کی گئی تھی اور جسے انہوں نے اگست 2022 سے برقرار رکھا تھا، پہلی بار ونڈے میں نمبرایک بولر بن گئے ہیں۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی ہندوستان کے خلاف دو میچوں میں آٹھ وکٹیں لینے کے باعث وہ سراج کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔بیٹروں کی فہرست میں، پاکستانی کپتان بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ونڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، اس کے بعد جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیرڈوسن (777) دوسرے نمبر پر ہیںجنوبی افریقہ کے خلاف ایسٹ لندن میں ہوپ کے 128 ناٹ آؤٹ نے انہیں دو مقامات کی ترقی کے بعد 12 ویں مقام پر پہنچا دیا ہے ۔