جموں//ضلع پولیس سانبہ سے متعلق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کوشکایت کی گئی ہے کہ سانبہ پولیس شہریوں کواپنی سرکاری ویب سائٹ “http://sambapolice.gov.in/” کے ذریعے غلط اطلاعات فراہم کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹی آئی کارکن رمن شرمانے چیف منسٹرشکایت سیل میں ایک شکایت زیرنمبر 66498 کے تحت بتایاہے کہ سانبہ پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر اشوک پرساد کو ڈائریکٹرجنرل پولیس بتایاہے اورویب سائٹ پرآئی پی ایس اشوک پرشاد کی تصویربھی نمایاں طورپرظاہرکی گئی ہے۔رمن شرمانے کہاکہ اتناہی نہیں ویب سائٹ پرسابق ایس ایس پی سانبہ کافوٹوبھی دیاگیاہے لیکن اس میں آفیسرکانام ظاہرنہیں کیاگیاہے۔شکایت کنندہ نے سانبہ پولیس کی غفلت پرناراضگی کااظہارکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت ہند جموں وکشمیرپولیس کے کام کو ڈیج ٹائزیشن اورماڈرنائزیشن کرنے کیلئے لاکھوں روپے صرف کررہی ہیں لیکن وسری طرف ویب سائٹ پرشہریوں کوغلط جانکاری دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ویب سائٹ کاوزٹ کرنے سے پتہ چلتاہے کہ سانبہ پولیس نے گذشتہ چار سالوں سے ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ہے۔شکایت کنندہ نے وزیراعلیٰ پرزوردیاہے کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کروائیںاورمتعلقہ افسران کوفوری طورپرویب سائٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں ۔قابل ذکرہے کہ ویب سائٹ 9 دسمبر 2013 کواپ ڈیٹ ہوئی تھی اس کے بعداس طرف سانبہ پولیس نے اسے اپ ڈیٹ نہیں کیاہے۔