سانبہ سرحدپردو مارٹر گولوں کو ناکارہ بنایاگیا

جموں//جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے دو مارٹر گولوں کو ناکارہ بنایا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے پرگروال اکھنور سیکٹر اور ریگل کے لوگوں نے دو مارٹر گولے دیکھے اور فوری طور اس سلسلے میں پولیس اور بی ایس ایف کو مطلع کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور بی ایس ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گولوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گولوں کو ناکارہ بنا کر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹالا گیا۔یو این آئی