Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سابق وزیرخزانہ یشونت سنہا کا بیان مبنی برحق: گیلانی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے ہانجن پلوامہ کے معرکے میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں کشمیر میں قیمتی انسانی خون کی ارزانی جاری ہے۔ انہوں نے پُرامن مظاہرین پر فورسز اور پولیس کی طرف سے طاقت کے بے تحاشا استعمال جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کو زخمی کیا گیاکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز جموں کشمیر میں تمام اخلاقی اقدار کھو چکی ہے۔ گیلانی نے کہا کہ حکومت کے غیرحقیقت پسندانہ طرزعمل میں نتیجے میں آج تک ہم نے تقریباً چھ لاکھ سرفروشوں کے لہو کا خراج پیش کیا ہے، حکمرانوں کو اور کتنا خون چاہیے جس سے ان کی پیاس بُجھ جائے گی؟۔ انہوں نے بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے لیڈر یشونت سنہا کے اس انٹرویو کی مثال دی جس میں موصوف نے اعتراف کیا کہ بھارت نے نزدیک ریاست جموں کشمیر کو صرف ایک ہی صورت میں اپنے ساتھ رکھا جاسکتا کہ جتنے چاہیں لوگوں کو ہلاک کیا جائے، جو بھی آواز اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضہ کے خلاف اُٹھے اُس کو دبوچ کر قبرستان کی خاموشی طاری کی جائے۔ گیلانی نے مزید کہا کہ اگر جھوٹ کو صدیوں تک بھی پوری دنیا دہراتی رہے گی اس سے وہ کبھی سچ میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔ گیلانی نے سابق وزیرخزانہ یشونت سنہاکے بیان کو مبنی برحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’ اگر ایسا نہ ہوتا تو 6؍لاکھ انسانی سروں کی فصل کس لیے کاٹی گئی؟ اس چھوٹے سے خطہ ارض میں 10؍لاکھ فوج جدید سازوسامان کے ساتھ بندوق کے ٹرگر پر 24گھنٹے انگلی رکھ کر ہمارے گلی محلوں میں کیوں دھندھناتی پھرتی ہے؟ اس کو پوری دنیا میں سب سے زیادہ فوجی جماؤ والا علاقہ کیوں قرار دیا گیا؟ 8سے 80سال کی خواتین کوفورسز نے ظلم و جبر کا شکار بناکر کس چیز کا انتقام لیا۔ 10؍ہزار افراد کو دن کے اُجالے میں اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں وردی پوش سپاہیوں نے گرفتار کرکے غائب کس لیے کیا؟ کیا شہرودیہات میں آباد قبرستان کشمیریوں نے اپنی مرضی سے آباد کئے ہیں؟ ہمارے جوان سرفروشی کا راستہ کیوں اختیار کررہے ہیں؟ ہماری عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آکر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف صف آرا کیوں ہورہے ہیں؟ اپنے سرفروشوں کو بھارتی فوجیوں کے چُنگل سے بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی کیوں لگاتے ہیں؟ یہ ایسے سوال ہیں جن کا بھارتی حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا‘‘۔ گیلانی نے کہا کہ جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے اور اس کو فوجی طاقت کی بنیاد پر کبھی حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کو اپنی ضد، ہٹ دھرمی اور انّا کو ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو جموں کشمیر کی زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ کو یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین
صرف چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آن لائن کلاسز مقررہ اوقات میں ہوں گی:محکمہ تعلیم
تازہ ترین
پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا
تازہ ترین
پہلگام میں زیڈ موڑ کے قریب یاتری گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

سانبہ جموں میں بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب

July 7, 2025
کشمیر

کشمیر میں گرمی کی لہر برقرار | سرینگر میںپارہ 33.7ڈگری ریکارڈ | آج سے6روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?