سائیکل ریلی شکار گاہ ترال پہنچی ۔300کلو میٹردوڑ میں غیر ریاستی خاتون بھی شامل

متعدد مقامات پرلوگوں کے ہاتھوں سائیکل سواروں میں کشمیری سیب تقسیم

سید اعجاز

ترال //محکمہ سیاحت کی جانب سے جمعرات کو یہاں کے سیاحتی مقامات کو پروموٹ کرنے کے لئے سری نگر سے ایک سائیکل ریلی کو جنوبی کشمیر کے لئے روانہ کیا گیا ہے جس میں کل 60مقا می و غیر مقامی مرد و خواتین نے حصہ لیا ۔یہ سائیکل ریس جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ہوتے ہوئے اہر بل کولگام اس کے بعد کوکر ناگ اننت ناگ پہنچی جہاں سے یہ ریلی سنیچر کی صبح سب ضلع ترال کے شکارگاہ پہنچی ہے ۔اس دوڑ میں شامل میں لوگوں کا ترال تک کئی مقامات پر لوگوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا ہے ۔اس گروپ میں جہاں 12سال کا ایک کمسن بھی شامل تھا وہی دوڑ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک 63سالہ خاتون بھی شامل تھی۔اس خاتون نے بتایا وہسال2018سے سائیکل چلا رہی ہے جب انہیں شوگر ہوا ۔انہوں نے بتایا تاہم میں نے کوئی دوائی نہ پرہیزکیا صرف سائیکل چلا کرخود کو فٹ رکھا ہے۔انہوں نے بتایا ان کے شوہر کے وفات کے بعد انہیں کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ا نہیں شرگر بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیا۔ کملیش رینہ نامی اس خاتون نے بتایا میرا خواب تھا کہ میں ایک بار کشمیر جائوں لیکن مجھے یہ خیال نہیں آتا تھا کہ میں کس طرح یہاں رہوں کیا کروں اور یہ ارمان دل میں ہی تھا۔انہوںنے بتایا حال ہی میں مجھے جب پتہ چلا کہ جموں وکشمیر محکمہ سیاحت اس طرح کا پروگرام منعقد کر رہا ہے تو میں بھی یہاں آئی اور اس سائیکل ریس میں حصہ لیا ۔انہوں نے تمام خواتین سے اور باقی بڑی عمر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سائیکل اگر چلانا ہے تو آپ کو کسی دوائی کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاوہ اس پروگرام کے بعد سائیکل پر ہی کشمیر سے کنیاکماری جائے گی ۔ دوڑ میں شامل لوگوںکا ترال تک متعدد مقامات پر لوگوں نے استقبال کیا ہے جبکہ کئی مقامات پر کشمیری سیب بھی ان سائیکل سواروں میں تقسیم کئے ہیں ۔ اس دوڑ کو حال ہی میں سرینگر سے روانہ کیا گیا ہے جو یہاں کے سیاحتی مقامات کو پروموشن مل جائے گی ۔محکمہ ڈپٹی ڈائر ایکٹر نے بتایا جمعرات کو اس ریلی کو سرینگر سے پلوامہ سے ہوتے ہوئے روانہ کیا گیا ہے جہاں کل300کلو میٹر کا فیصلہ تھا ۔انہوں نے بتایا اس دوڑ میں25شرکاء غیر کشمیری ہیں جن میں2نیپال کے ہیں ۔جبکہ باقی کشمیر سے تعلق رکھنے ہیں انہوں نے بتایا جب باہر کے لوگ واپس جائیں گے تو ان کی مدد سے بھی ایک پیغام پہنچے گا اور وہ کشمیر ٹوزم کے برانڈ امبسڈر بنیں گے ۔خیال رہے سب ضلع ترال میں شکار گارہ سمیت 4علاقوں کو سیاحتی گائوں قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں روز گار کء وسیلے پیدا ہونے کی امید ہے ۔