زیرسمندر پائپ لائن لیک:حادثہ نہیں حملہ ہے، تحقیقات شروع

ماسکو//روس سے یورپ جانے والی گیس پائپ لائن کی سمندر میں لیکیج کو جرمنی، ڈنمارک اور سویڈن نے حملہ قرار دیا ہے۔جس کے بعد یورپ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور امریکہ نے یورپ کو توانائی کی تنصیبات کی سکیورٹی کی پیشکش کی ہے۔ پیر کو بحیرہ بالٹک سے گزرنے والی نارڈ پائپ لائن سے گیس کے اخراج کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس سے گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی تھی۔ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ یہ حادثہ تھا یا پھر اس کے کچھ اور محرکات تھے، تو ان کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے ’امریکہ ان رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے جو تخریب کاری سے متعلق ہیں۔