راجہ ارشاد احمد
گاندربل//یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے طلباء میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینا اور طلباء میں چھپے ہنر اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا جاری رکھتے ہوئے کنگن زون میں انڈر 17 اور انڈر 19 سال کے لڑکوں کے لئے زونل سطح کے انٹر اسکول کھوکھو مقابلے کا انعقاد شیخ العالم کھیل میدان کنگن میں کیا گیا۔ جس میں مختلف تعلیمی اداروں میں 82 طلباء کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔فائنل مقابلے میں بوائز ہائر سیکنڈری سکول کنگن نے ایس اے پی ایس کنگن کو شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کردیا۔اس موقع پر فاتح اور رنرز اپ کو محکمہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔ادھر گاندربل میں مادر مہربان کھیل میدان میں بوائز اے اے جی کے لیے کبڈی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 140 طلباء کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔