کنگن//لداخ ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلرفیروز احمد خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر کرگل، ایس ایس پی کرگل زیرو پوائنٹ زوجیلا کا دورہ کرکے برف ہٹانے کے جائزہ لیا۔ بریفنگ کے دوران پروجیکٹ وجیک چیف انجینئر نے چیف ایگزیکٹیو کونسلر کو بتایا کہ پروجیکٹ وجیک کی مشینری زیرو پوائنٹ سے آگے نکل چکی ہے جبکہ باڈر روڈ آرگنائزیشن انڈیا گیٹ تک پہنچ چکی ہے۔سی ای او کو بتایا گیا کہ موسم خوشگوار رہنے کی صورت میں آج زوجیلا درے سے برف ہٹانے کا کا مکمل کیا جائے گا ۔اس دوران کرگل اور لداخ میںاشیائے خوردونی کی قلت کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں نے بتایاکہ ماہ صیام کے متبرک ایام میں تازہ سبزیاں، میوہ ،دودھ ،گوشت اورمرغ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پر روز دیا کہ سرینگر لداخ شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں لداخ خود مختار ترقیاتی کونسل کرگل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر فیروز احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے سوموار کو ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی کے ہمراہ زیرو پوائنٹ زوجیلا کا دورہ کرکے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پروجیکٹ وجیک نے زیرو پوائنٹ سے آگے برف ہٹانے کام شروع کیا ہے اور باڈر روڈ آرگنائزیشن انڈیا گیٹ تک پہنچ چکی ہے اور اگر موسم سازگار رہا تو آج زوجیلا درے سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 21سے 23اپریل تک برفباری ہوگی اور اگر اس دوران شاہراہ سے مکمل طور پر برف نہیںہٹائی جاسکی تو ایک ہفتے تک شاہراہ کوچھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بحال کیا جائے گا۔