جموں//ریاستی انفارمیشن کمیشن کے پاس اس وقت 185سکینڈاپیلیں زیرالتواہیں جبکہ پچھلے 9برسوں کے دوران کمیشن کی طرف سے 2619سیکنڈاپیلوں کی سماعت کی گئی ۔قانون ساز کونسل میں کانگریس کے رکن غلام نبی مونگا کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ اس وقت انفارمیشن کمیشن کے پاس 185اپیلیں زیر التوا ہیں اور پچھلے نو برسوں کے دوران 2619اپیلوں کی سماعت کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ 2009-10اور2010-11میں کسی اپیل کی سماعت نہ ہوئی جبکہ 2011-12میں 68،سال 2012-13میں 482،سال 2013-14میں 518،2014-15میں 486،سال 2015-16میں 574اور2016-17میں 215جبکہ دسمبر کے اواخر تک سال 2017-18میں 276اپیلوں کی سماعت ہوئی ۔ انہوںنے بتایاکہ مجموعی طور پر 2619اپیلوں کی سماعت کی گئی ۔