ماسکو//روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے 4828 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 937321 ہوگئی ہے ۔روس کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اس سے ایک دن پہلے ہی روس میں کورونا انفیکشن کے 4748 نئے معاملے درج ہوئے تھے ۔بیان کے مطابق روس کے 85 علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4828 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے 1230 افراد میں کورونا وائرس کی کوئی علامت واضح نہیں تھی۔ان نئے کیسوں کے سامنے آنے کے بعد ملک میں اب کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 937321 ہوگئی ہے اور ہر روز 0.5 فیصد کی شرح سے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔دارالحکومت ماسکو میں سب سے زیادہ 691 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرزبرگ میں 162 اور ماسکو میں 151 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔اس دوران کووڈ 19 کے 117 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15989 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6795 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ روس میں اب تک 749423 افراد کورونا انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔ملک میں 22000 سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔ ملک میں اس وبا کی ابتدا کے بعد سے اب تک 32.32 کروڑ سے زیادہ نمونوں کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے ۔