کیف //اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان اناج ایکسپورٹ کا معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں اناج کی قلت ختم اور قیمتوں میں کمی کا امکان قوی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کے باعث یوکرین کو اناج کی برآمدات میں گزشتہ 5 مہینوں سے رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ جس کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی قلت پیدا ہوگئی تھی اور قیمتیں ا?سمان سے باتیں کرنے لگی تھیں۔اقوام متحدہ اور ترکی نے اس پیچیدہ صورت حال میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے روس اور یوکرین کو ایک معاہدے پر رضامند کرلیا جس کے تحت اناج کی ایکسپورٹ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیں۔معاہدے پر روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو، یوکرینی وزیر برائے انفراسٹرکچراولیکساندر کبراکوف، ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے دستخط کیے۔