جموں//سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے جاری کاوشوں کے تحت جے کے پولیس کے ایس او جی نے جمعہ کے روز یہاں رام کوٹ میں اُس وقت ایک اہم کامیابی حاصل کی جب پولیس نے ایک ٹرک زیر نمبر HR56A – 0209 سے تقریباً ساڑھے پانچ کوئنٹل فکی بر آمد کی ،جسے غیر قانونی طریقہ سے سمگل کیا جا رہا تھا ۔ٹرک ڈرائیور کی شناخت ستیش ولد مہندر سنگھ عمر 27سال ،ساکن ایس ایس کے فیکٹری ،جگاہو شاہ ڈیہر ،کپور تھلہ،پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔پویس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 75/19 پولیس اسٹیشن بلاور میںدرج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے یہ ساری کاروائی ایس ایس پی ایس او جی جموں سندیپ مہتہ اور ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھر پاٹل کی نگرانی میںانجام دی۔