رام بن میں نوجوان کی لاش برآمد

 عظمیٰ نیوز سروس

رام بن // ضلع را م بن میں پولیس نے ایک نوجوان کی لاش کو مشکوک حالت میں برآمد کر کے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد مارکٹ سے پولیس کو اطلاع ملی کہ پل کے نیچے ایک جوان بے ہوش حالت میں ہے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے سیول کیو آر ٹی مدت سے لاش کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا متوفی کی شناخت شکور احمد عمر (32) ولد محمد دین سکنہ چک کنڈل ادھم پور کے طور پر ہوئی جبکہ مذکورہ نوجوان رام بن بازار میں باربر کی دوکان کرتا تھا جوکہ بدھ کی دوپہر دو بجے دکان سے نکلا تھا اور اس کے بعد فون بند رکھا تھا پولیس نے 174 کے تحت کارروائی کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے بعد وارثین کے حوالے کر دی وہی ل لڑکے کے اہلیہ نے پولیس سے انصاف کی گزارش کرتے ہوئے اس میں ملوث قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔