رام بن //ضلع میں قومی و ریاستی سرکا رکی جانب سے جاری پروجیکٹوں کی ورک سائٹوں پر بڑھ رہے مبینہ لاقانوینت کا ضلع کے عوام نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان لوگوں نے مبینہ الزام لگا یا ہے کہ بعض مفاد خصوصی عناصر نے ٹریڈ یونین کے نام پر ضلع کے غریب اور ناخواندہ نوجوانوں کا استحصال کیا ہے۔ایک سیاسی پارٹی کے مقامی لیڈر نے کشمیر عُظمیٰ کو بتایا کہ نوجوانوں کو کنٹریکٹر کمپنیوں میں کام بھرتی کرانے کے نام پر گمراہ اور استحصال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر کمپنیوں کے منیجمنٹ کے ساتھ سودا بازی کرکییہ نام نہاد لیڈران ان معصوم نوجوانوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رہے ہیں۔ایک مقامی باشندے نے کہا کہ ضلع میں فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہر کوئی مزدور لیڈر بننا چاہتا ہے ا ور یہ عمل ضلع میں 900میگا واٹ بی ایچ ای پی چندر کوٹ شروع ہونے سے جاری ہے۔یہی حال دیگرمقامات پر بھی ہے جیسا کہ سنگلدان ،کھاری، بانہال وغیرہ مقامات پر ہے،جہاں پر مزدور لیڈران مقامی نوجوانوں کاذاتی مفاد کے لئے استحصال کر رہے ہیں۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ یہ لیڈران اگر کسی شخض کو کنٹریکٹر کمپنی میں ملازمت فراہم کرنے میں کامیاب بھی ہوتے ہیں ، تو وہ انکا قریبی رشتہ دار ہوتا ہے یا کوئی با رسوخ شخض ہوتاہے۔