راجوری//راجوری ضلع انتظامیہ کی جانب سے ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے کامیاب نفاذ میںکیلئے کی گئی کوششوں کی مرکزی اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے سراہنا کی گئی ہے جبکہ ضلع کو ’نشہ مکت بھارت ‘کے نفاذ میں بہترین ضلع قرار دے دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجوری، راجیش کے شاون اور ان کی ٹیم کو سماجی انصاف وبااختیار ی کے مرکزی وزیروریندر کمار نے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایوارڈسے سرفراز کیا ۔ضلع انتظامیہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے طور پر کھڑے ہو سکیں اور معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکیں۔نوجوانوں کو صحیح راستے پر رکھنے کیلئے ضلع میں منشیات کے استعمال کے خطرے کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ضلع میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں لانے اور انہیں منشیات کی لت سے دور رکھنے کیلئے آگاہی پروگراموں کا سلسلہ اور کھیلوں سے متعلق بہت سی اور دیگر سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہیں۔محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منشیات کے استعمال کی روک تھام کے تمام پہلوؤں کی نگرانی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس میں مسئلہ کی حد کا اندازہ لگانا، احتیاطی کارروائی، معلومات کی ترسیل اور عوامی بیداری شامل ہے۔ضلع کی تمام 312 پنچایتوں میں پی آر آئی ممبران کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ عوام میں صحت اور معاشی حالت پر منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے وہ نوجوانوں کو ان کی صحت اور معیشت پر منشیات کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔