راجوری //فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے راجوری قصبہ کے ملحقہ علاقہ میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی جبکہ فوج نے علاقہ کا گھیرائو بھی کر لیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فوجی کارروائی علاقہ میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد شروع کی گئی جبکہ اس دوران فوج اور پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موقعہ پر موجود رہے ۔اعلیٰ حکام نے شام مذکورہ تلاشی مہم کو ختم کر دیا تاہم فوجی کی تعیناتی جوں کی توں ہی رکھی گئی ہے ۔