جموں //جنگلات کی کمی جانورں کیلئے دوسرا خطرہ ہے،جسکی وجہ سے نایاب جانوروں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ایک اندازے کے مطابق جنگلات کی کمی سے 19 سے 39 فیصد جانوروں کی قسم میں کمی ہوگی۔ان باتوں کا اظہار دیوان دیوی ہائر سیکنڈری سکول راجپورہ منگوتریاں میںمنعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سٹی نارتھ امرت پال (آئی پی ایس) نے کیا ۔پروگرام کا اہتمام "Save Birds" مہم کے تحت کیلکھ جیوتشی اور ویدک سنستھان ٹرسٹ نے جموں ٹیم کے ممبران کے ہمراہ کیا تھا ۔چیر مین ٹیم جموں زور آور سنگھ جموال ،ٹرسٹ کے صدر مہنت روہت شرما نے سماجی کارکن سنیل شرما اور پروین شرما نے طلاب میں مفت مٹی کے برتن اور بھگوت گیتا بانٹے۔ایس ی سٹی نارتھ امرت پال سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔سکول کے چیرمین ایس سی صوری نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا جبکہ ایس ڈی پی او بخشی نگر ڈی ایس پی امت شرما ، سینٗر صحافی اشونی صوری ،وجے مگوترہ، شو کمار شرما اورراج کمار شرما بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔