عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہفتہ کو وزیر سکینہ ایتو اور پی ڈی پی ایم ایل اے وحید الرحمن پرہ کے درمیان گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی، جس میں وزیر نے سکولوں کی اپ گریڈنگ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے”دودھ اور ٹافی” ریمارکس کا استعمال کیا۔ایتو نے پی ڈی پی کو بھی اگست 2019 میں اس خطے کے یونین ٹیریٹری میں تنزلی اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔2016 میں، محبوبہ مفتی، اس وقت کی وزیر اعلیٰ کے طور پر، نے ایک پریس کانفرنس میں تبصرہ کیا تھا کہ حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں گولیاں یا پیلٹ لگنے والے فوجی کیمپ سے “دودھ یا ٹافیاں” لینے نہیں گئے تھے۔اس تبصرہ کو بدامنی میں ہونے والی اموات کے جواز کے طور پر دیکھا گیا۔ایتو نے پی ڈی پی لیڈر رفیق احمد نائک کے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تقریباً ایک درجن بار یہ تبصرہ کیا۔اس نے پرہ سے کولڈ سٹورز کے بارے میں بھی سوال کیا اور کہا، ہمیں معلوم ہے کہ آپ کی ڈور کون کھینچ رہا ہے اور آپ کو اپنا نصاب کہاں سے مل رہا ہے۔ایوان میں شور شرابے کے مناظر کے درمیان، پرہ نے نیشنل کانفرنس حکومت پر جوابی حملہ کیا، اس پر حکمراں پارٹی اور پی ڈی پی دونوں کے ارکان کھڑے ہوگئے۔
ان کے تبصرے بڑی حد تک ہنگامہ آرائی میں ڈوب گئے، لیکن انہیں وزیر پر طنز کرتے ہوئے سنا گیا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ ایم بی بی ایس کورس مکمل کرنے میں ناکام ہونے کے باوجود تعلیم کا قلمدان سنبھال رہی ہیں۔وزیر نے کہا”یہاں بنیادی مسئلہ اپ گریڈیشن دینے کا ہے۔ یہ سب کی تشویش ہے، میری بھی۔ میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور نئے سکولوں کی منظوری دی جائے۔ تاہم، میں انہیں ایک بات یاد دلانا چاہوں گی، 2014 سے پہلے اس وقت کے عمر عبداللہ کی کابینہ کی قیادت میں تقریبا 842 اپ گریڈیشن کیے گئے تھے۔”لیکن، 2014 کے بعد، جب حکومت بدلی اور بعد میں پی ڈی پی-بی جے پی حکومت برسراقتدار آئی تو ان تمام تجاویز کو روک دیا گیا، بیانات دینا، ایک دوسرے کو نشانہ بنانا، اور عوام کے لیے شو بنانا آسان ہے، لیکن حقیقت کچھ اور ہے،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2019 کے بعد سے محکمہ تعلیم میں کوئی بھرتی نہیں ہوئی اور انہوں نے پی ڈی پی کو ان چیلنجوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جن کا UT کو سامنا ہے۔وزیر نے کہا”آج، اگر ہمیں ایک ریاست سے کم کر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیا ہے، اگر اب ہماری خصوصی حیثیت نہیں ہے، اگر ہمارے پاس پہلے جو اختیارات تھے وہ اب ہمارے پاس نہیں ہیں، تو اس کی ایک وجہ ہے، اور یہ (PDP) ہی پارٹی ہے،” ۔پرہ کے ایوان میں کاغذات پھاڑنے اور پھینکنے کے حالیہ عمل کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، “ہم تھیٹرکس پر یقین نہیں رکھتے ہم عملی کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔”وزیر نے کہا”آپ کے پیچھے کون ہے؟ کون آپ کی ڈور کھینچ رہا ہے؟ ہم سب جانتے ہیں،” ۔اس موقع پر انہوں نے پی ڈی پی سربراہ کے 2016 کے ریمارکس کا حوالہ دیا اور اسے تقریباً ایک درجن بار دہرایا۔ایتو نے کہا، “ہمیں سب کچھ معلوم ہے؛ کس کے پاس کتنے کولڈ سٹورز تھے، ہمیں نہ سکھائیں،شور نہ مچائیں،اپنی ملکیت والے کولڈ سٹورز کے بارے میں جواب دیں، ڈرامہ رچانے کے بجائے عوام کی بات کریں،” ۔