نئی دہلی // بھارتی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد پہلی مرتبہ انڈیا کا طالبان کی اعلی ترین قیادت سے منگل کو باضابطہ طور پر رابط ہوا ہے۔ یہ ملاقات دوحا میں طالبان کے سیاسی دفتر میں ہوئی۔انڈیا نے کہا ہے کہ انڈیا کے سفیر دیپک متل سے طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزی ملنے انڈین سفارت خانے آئے۔انڈین وزارتِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں امریکہ کے انخلا کے بعد افغانستان میں رہ جانے والے انڈین شہریوں کے تحفظ اور ان کی جلد از جلد بحفاظت انڈیا واپسی کے بارے میں بات ہوئی۔ انڈیا کے سفیر نے انڈیا سفر کی خواہش رکھنے والے افغان شہریوں اور خاص طور پر اقلیتیوں سے تعلق رکھنے والے افغان شہریوں کا معاملہ بھی ملاقات میں اٹھایا گیا۔