جنیوا// کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 2لاکھ62ہزار159 ہلاک ہو چکے ہیں اور 37لاکھ27ہزار982 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔امریکہ میں12لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اب تک موصول اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے تین ممالک میں دو دو لاکھ اور چھ ممالک میں متاثرین کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زائد پہنچ چکی ہے جبکہ ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں یہ تعداد50ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 12،28،177 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور73207افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 29684 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 2،14،457 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔