بیجنگ//نیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 70.75 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے تقریبا 4.05 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 70لاکھ74ہزار998 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4لاکھ04ہزار985 افراد کو دنیا بھر میں ہلاک ہوئے ہیں۔اس معاملہ میں امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا میں سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1لاکھ10ہزار932 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 6لاکھ91ہزار758 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 36ہزار455 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں بھی ، کووڈ 19 وبا خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اوراس ملک میں اب تک اس وبا سے 476658 افراد متاثر ہوئے ہیں اور5ہزار971 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس ملک میں اب تک 2لاکھ87ہزار621 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40ہزار625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچا ئی ہے ۔ اب تک اس ملک میں جان لیوا وائرس کی وجہ سے 33ہزار964 افراد لقمہ اجل اور 2لاکھ35ہزار278 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2لاکھ41ہزار717 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 27ہزار136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84ہزار191 افراد اس وبا کا شکار اور 4638 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی بدتر ہیں ۔ فرانس میں اب تک 1لاکھ91ہزار313 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29ہزار209 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1لاکھ85ہزار750 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8685 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 1لاکھ71ہزار121 افراد کورونا سے متاثراور4711 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے اور یہاں اس جان لیوا وائر س سے 1لاکھ73ہزار832 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8351 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔اسی طرح میکسیکو میں 14ہزار053 ، بیلجیم میں 9606 ، کینیڈا میں 7877 ، نیدرلینڈ میں 6032 ، پیرو میں 5465 ، سویڈن میں 4694 ، ایکواڈور میں 3621، سوئزرلینڈ میں 1923 ، آئرلینڈ میں 1679 اور پرتگال میں 1485 افراد فوت ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے2067 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4.85لاکھ سے متجاوز
ماسکو //دنیا بھر میں کورونا وائرس کے معاملے میں تیسرے مقام پر رہنے والے ملک روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 8595 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد منگل کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 485253 ہوگئی۔کورونا وائرس کی نگرانی کے قومی مرکز کے مطابق ، یومیہ اضافہ مسلسل دوسرے دن پہلے کے مقابلہ کم رہا۔ اس سے قبل پیر کے روز 8985 کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔ ملک کے 83 علاقوں سے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 38.1 فیصد یعنی 3277 معاملات فعال تھے جبکہ باقی میں کوئی علامت نہیں مل سکی۔منگل کے روز یومیہ اضافہ 1.8 فیصد رہا جبکہ پیر کے روز 1.9 فیصد تھا۔ ملک میں اب تک 85 علاقے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔کرونا سے مزید 171 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ، مرنے والوں کی تعداد 6142 ہوگئی ہے ۔ تاہم ، مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے روس پانچویں نمبر پر ہندوستان سے بھی پیچھے ہے ۔(یواین آئی)
مصر میں تعداد 35ہزار سے زیادہ
قاہرہ// مصر کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کووڈ-19 وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس لیبارٹریز سے کل 1365 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ تمام افراد ان مریضوں کے رابطے میں آئے جو پہلے سے کورونا مرض سے متاثر تھے ۔ چند روز قبل اس بیماری سے 34 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔مجاہد نے کہاکہ تمام نئے مریض اسپتالوں میں ہیں اور انہیں عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی ہدایت کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملک میں کل 35444 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ 9375 افراد اس بیمارے سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ 1271 افراد کی اب تک موت ہوچکی ہے ۔
جنوبی کوریا میں 38نئے معاملے درج
متاثرہ معاملوں کی تعداد 11852تک پہنچی
سیول// جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کووڈ-19 کے 38 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 11852 ہوگئی ہے ، وہیں اس دوران ایک شخص کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 274 پہنچ گئی ہے ۔گزشتہ دو روز سے کم از کم 40 نئے معاملے روشنی میں آرہے ہیں ۔ ان نئے معاملوں میں تین افراد بیرون ملک سے آئے جس سے غیرملکی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1300 ہوگئی ہے ۔ جنوبی کوریا میں اب تک 274 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ یہاں موت کی شرح 2.31 فی صد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 859 ہوگئی ہے ۔یہاں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی سطح 89.3 فی صد ہے ۔
مریم اورنگ زیب کورونا سے متاثر
یواین آئی
لاہور//پاکستان مسلم لیگ – نواز (پی ایم ایل – این)کی ترجمان مریم اورنگ زیب کورونا متاثر ہیں۔پارٹی کے لیڈر احسان اقبال نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اقبال کے مطابق محترمہ اورنگ زیب کی ماں بھی وائرس سے متاثر ہیں۔واضح رہے کہ پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔