نیویارک //دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے زاید ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 596 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اٹلی میں اموات کی تعداد 24,114 ہوگئی، اسپین میں20,852 افراد لقمہ اجل بن گئے، برطانیہ میں 16,509ہلاکتیں اور فرانس میں 20,265 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،سعودی عرب میں 1122نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد10,484 ہوگئی جبکہ مزید 6افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں کی تعداد103 ہوگئی۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری تازہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کے سات لاکھ 85 ہزار سے زاید مصدقہ متاثرین کے ساتھ امریکا بدستور سرِفہرست ہے۔صحت عامہ کے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ روس میں کیے گئے ہیں جن کی تعداد 20 لاکھ 53 ہزار ہے۔