سرینگر//دبئی گرینڈ انٹرنیشنل اسکول ایچ ایم ٹی سری نگر نے بخشی اسٹیڈیم میں سپورٹس فیسٹول بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اس موقع پر ناظم تعلیمات تصدق حسین میر، نزہت گل سیکریٹری اسپورٹس کونسل، جی این وار صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن ،ایس ایچ مدثر نذر، ایس ایچ او شیرگڑی شوکت علی موجود تھے۔ پرنسپل پرویز احمد پال نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں ڈی جی آئی ایس کے چیئرپرسن محمد حنیف بٹ نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ اور والدین کے مابین مضبوط بنیادی اور اعلیٰ معیار کے تعاون سے اسکول نے بہت کم وقت میں وادی میں ایک نمایاں مثال بنائی ہے۔ ڈائریکٹر اسکول نے تقریب کا افتتاح کیا اور طلباء کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔محترمہ نزہت گل نے والدین اور اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ طلباء کو انٹرنیٹ اور موبائل کے غلط استعمال پر قابو پانے کا کی حتی الامکان کوشش کریں۔سکول کے طلباء نے مارچ پاس، ماس ڈرل، ڈپارٹمنٹ وائز ڈرل، فیوڑن ڈانس، مارشل آرٹس اور ایتھلیٹکس شوز سے لے کر بہت سارے پرجوش اور باؤنسی اسپورٹس ایونٹس کا مظاہرہ کیا ۔پورا پروگرام منگلور کے بین الاقوامی سطح کے میزبان محمد رفاعی کے سحر انگیز اینکرنگ سے مزین رہا۔ شکریہ کا ووٹ ڈی جی آئی ایس اسپورٹس کے چیف کوچ مسٹر اعجاز نے دیا۔