داچھی گام//محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن اینڈ ایڈونچر ٹور آپریٹرس ایسوسی ایشن آف کشمیر (اے ٹی او اے کے) کے اشتراک سے ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر نے داچھی گام نیشنل پارک میں سائیکلنگ ، ٹریکنگ اور نیچر واک سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔کل علی الصبح مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 30 کے قریب جوشیلا اور مہم جو شائقین کو ناظم سیاحت کشمیر نثار احمد وانی نے ریجنل وائلڈ لائف وارڈن کشمیررشید نقاش ، وائلڈ لائف وارڈن سینٹرل الطاف حسین اور صدر اے ٹی او اے کے رؤف ترنبو کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ایک محفوظ جگہ داچھی گام نیشنل پارک اپنی بھرپور جیو تنوع کے لئے جانا جاتا ہے جس میں دنیا کے مشہور اور منفرد کشمیری بارہ سنگا ( ہانگل)، ہمالیہ بلیک بیئر (ہاپت) اور کستوری ہرن (روس کٹ) اور دیگر جنگلی جانور ، پودوے اور پرندے پائے جاتے ہیں۔داچھی گام سائیکلنگ ، ٹریکنگ اور نیچر واک کیلئے ایک پر سکون اور بہترین جگہ ہے۔ اس سے قبل شرکأ کو وائلڈ لائف وارڈن سینٹرل الطاف حسین نے داچھی پارک کے اندر جاتے ہوئے ڈو اور ڈونٹس کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔’’کشمیر میں سیاحت اب کھلی ہوئی ہے اور آہستہ آہستہ بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ناظم سیاحت کشمیر نے اپنی تشہیر کی مہمات کا آغاز بنیادی طور پر اس پیغام تک پہنچانے پر مرکوز کیا ہے کہ سیاح یہاں پریشانی کے بغیر آسکتے ہیں کیوں کہ تمام کووِڈسے متعلقہ ایس او پیز اپنی جگہ پر موجود ہیں اور ہماری مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ناظم سیاحت کشمیر نے کہا کہ اور لوگوں کو وائلڈ لائف کی اہمیت اور تحفظ کی اہم ضرورت کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ قومی وائلڈ لائف ہفتہ 2سے 8؍اکتوبر کو منایا جارہا ہے۔ ہماری حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کریں جو براہ راست ہمارے سیاحت سے جڑا ہوا ہے۔‘‘بعد میں شرکأداچھی نیشنل پارک کے اندر واقع نیچرانٹرپرٹیشن سینٹر میں جمع ہوئے۔