Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

خودکشی کے واقعات کو گلیمرائز کرنے کی کوشش انتہائی تشویشناک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر //جموں وکشمیر میں خود کشی کے واقعات میں نا قابل یقین حد تک واقعات رونما ہورہے ہیں۔خطہ چناب اور پیر پنچال کے علاوہ جموں میں بھی روز اس طرح کے دلدوز واقعات پیش آرہے ہیں جن کے بنیادی محرکات میں ذہنی تنائو یا گھریلو مجبوریوں کا عمل دخل ہوتا ہے لیکن وادی میں خودکشی کے واقعات کی رفتار بہت زیادہ ہے اور آئے روز نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی زندگی کا کام تمام کررہے ہیں۔انتہائی قابل افسوس بات یہ ہے کہ نوجوان نسل اب اپنی زندگیاں ختم کرنے سے قبل سوشل میڈیا کا سہارا بھی لے رہے ہیں۔وادی میں ملی ٹینسی کیخلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن شروع ہونے کے بعد 1990سے لیکر ابتک تقریباً 6ہزار لوگوں نے خود کشی کی ہے ۔ان اعدادوشمار کے اگر ملکی یا عالمی انڈیکس کے پیرائے میں دیکھا جائے تو جموں کشمیر کی آبادی کو مد نظر رکھ کر یہ بہت زیادہ تعداد ہے۔اعدادوشمار کے مطابق کورونا لاک ڈائون سے اب تک صرف کشمیر وادی میں 100 کے قریب واقعا ت رونما ہو چکے ہیں ۔ماہرنفسیات کا کہنا ہے کہ خودکشی کے بڑھتے واقعات کی اہم وجوہات میں معاشی بدحالی، گھریلو تنازعات ،ذہنی پریشانیوں سے مایوسی ، نااُمیدی، افسردگی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔خودکشی اب گلیمرائزکرانے کی کوشش ہورہی ہے،حالیہ دنوں میں بیشتر واقعات ایسے سامنے آئے کہ خودکشی کرنے والے افراد نے انتہا قدم اٹھانے سے پہلے اپنا ویڈیو ریکارڈ کرائے اور سو شل میڈیا پر اپ لوڈ کئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک رجحان ہے جس پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹر یاسر راتھرنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ  وادی کے نوجوان کافی حساس ہیںاور موجودہ ترقی یافتہ دور میں مختلف مسائل کو لیکر جلد احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ ان میں قوت برداشت کی کمی ہے ۔ڈاکٹر یاسر کہتے ہیں ’’ یہ بات سچ ہے کہ جموں وکشمیر میں پچھلے کچھ برسوں سے لوگوں میں ذہنی امراض میں اضافہ ہوا ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا کسی شخص پر تنائو جب زیادہ حاوی ہو جائے تو وہ خودکشی کر لیتا ہے ۔ جامعہ کشمیر کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن پیرزادہ امین کا کہنا ہے کہ ’ کشمیر میں کچھ بھی ممکن ہے، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جو کسی کو بھی متاثر کرسکتا ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایک ایسے ماحول میں جی رہے ہیں جہاں انہیں شدید ذہنی دباؤ ہے۔ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں یہاں دبائو بہت زیادہ ہے،کویڈ لاک ڈائون،شٹر ڈائون اور یہاں کے حالات اس کے اہم اسباب ہیں نیزکورونا سے مالی صورتحال خراب ہوئی ہے،جب لوگوں کو ان کی ضروریات نہیں ملیں گی، تو پریشانیاں بڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود سوزی کی وجہ سے سماجی مسائل بھی ہوسکتے ہیں جیسے گھریلو تشدداور جہیز جیسے معاملات ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی زندگی کچھ مختلف ہے۔یہاں کبھی حالات ہی ایسے نہیں رہے کہ لوگوں کی پریشانیاں دور ہوں ۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ خود کشی کے واقعات کو روکنے کے لئے معاشرے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے سرکاری و غیر سرکاری و مذہبی تنظیموں کو آگے آنا چاہیے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

ریکارڈ توڑ گرمی کا زور ٹوٹا طویل خشکی کے بعد وادی بھر میں تیز بارشیں، شہر پانی پانی

July 7, 2025
صفحہ اول

متاثرین اور حامیوں کیلئے ایک ہی پیمانہ نہیں ملی ٹینٹوں کیخلاف پابندیاں لگائی جائیں:پی ایم مودی

July 7, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ ۔ 2ملزمین کی مزید10دن کی ریمانڈ

July 7, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?