جموں//پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ طلب کی اور انڈیا انٹرنیشنل سکل سینٹر ، ہیرٹیج سکل ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ،کرافٹ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ اور فوڈ کرافٹ انسٹی چیوشن اداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسروں کوہدایت دی کہ وہ ان اداروں کے کام کاج کے لئے لازمی اقدامات کریں اور خواہشمند امیدواروں کو معیاری تربیت فراہم کریں تاکہ وہ اپنا روز گار خود کما سکے اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ڈاکٹر سامون نے متعلقہ حکام کو حکومت ہند/وزارت برائے سیاحت کی طرف جاری کئے گئے خطوط پر عمل پیرا رہ کر ان اداروں میں کام کاج چلانے کے لئے کہا۔ انہوں نے محکمہ سیاحت سے قریبی تال میل قائم کر کے مختلف کورسوں میں شرکت کرنے والے طلاب کرنے کے لئے جانکاری پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت دی۔مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے بھی مزید مشن کی جانب سے فراہم کئے گئے مزید کورس بھی فراہم کرنے کے لئے کہا تاکہ کورسوں کی تکمیل کے بعد امید واروں کے لئے ملازمتوں کی فراہمی یقینی بن سکے۔اس دوران دائریکٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر مایہ ناز فن اور دستکاری کو محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ روایتی مضامین بشمول بنکری ، کریول ، کشیدہ کاری ، ووڈ کرافٹنگ ، ووڈ کارونگ ، چاندی کے برتن بنانے، پیپر ماشی ،پھول کاری فن ،بسوہلی شال بنکری ، بسوہلی مصوری ، مختلف معدنیات بشمول تانبے کے برتن بنانے وغیرہ شامل ہیں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔میٹنگ میںسپیشل سیکرٹری صنعت و حرفت طارق احمد زرگر ، ڈائریکٹر فنائنانس سکل ڈیولپمنٹ کے علاوہ انڈسٹریز اینڈ کامرس ، جی اے ڈی ، قانون ، سیاحت اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔