جموں //گوجر ،بکروال دیش تحریکء انصاف جموں کا ایک اجلاس منگل کے روز یہاں زر قیادت ریاستی صدر چودھری نزاکت منعقد ہوا۔ ایک بیان کے مطابق اجلاس میں خانہ بدوش طبقہ جیسے کہ گوجر و بکروالوںکو جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ کے پہاڑی علاقوں میں در پیش مسائل کے بارے میں گفتگو کی گئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری نزاکت کھٹانہ نے کہا کہ خانہ بدوشوں کو موسم گرما میں قومی شاہراہ پر ہر جگہ حراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خانہ بدوش ریاست کے بالائی علاقوں میں اپنے مال و مویشی کے ساتھ رہتے ہیں،جنھیں پولیس و دیگر ایجنسیاں حراساں کرتی رہتی ہے۔ اس موسم گرما میں ماہ رمضان میں انہیں ادویات، پانی کی سہولیت، ویٹرنری سہولیت، گشتی سکولوں اور ٹینٹوں کی جیسی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے طبقہ کے جائز مطالبات حل کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ طبقہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔