ریاض//سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں سات میزائل داغے جس سے مصر کے ایک شہری کی موت ہو گئی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے آج اس بات کی جانکاری دی۔سعودی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت ملک پر داغے گئے 7 میزائل حملے ناکام بنا دیئے ۔عرب میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل یمن سے حوثی باغیوں کی جانب داغے گئے تھے ۔سعودی فضائیہ نے تمام 7 میزائل مارگرائے ۔ایک حملے میں مصری شہری ہلاک اوردوفراد زخمی ہوئے ، تین میزائل ریاض،دونجران،ایک خمیس مشیط اورایک کازان پرفائرکیے گئے ،ساتوں میزائلوں کوسعودی ایئرڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کیے گئے ۔رائٹر