سرینگر//جے کے سقے رننگ ایسوسی ایشن جوکہ جے کے ایس آر اے فورشور ایتھلیٹس کا ایک جزو ہے اور جس کا مقصدسقے رننگ کو 2000 میٹر سے اوپر دوڑنے کا ایڈونچر کھیل 30 فیصد جھکاؤ سے زیادہ چلانے کے حوالے سے ترتیب اور تربیت دینا ہے۔ سقے رننگ کھیل کو جموں و کشمیر میں 2017 میں فورشور ایتھلیٹس گروپ کے ذریعے لایا گیا تھا اور اس وقت یہ سقے رننگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایس اے آئی) اور انٹرنیشن لسقے رننگ فیڈریشن (آئی ایس ایف) سے وابستہ ہے جس کے ذریعے اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کا اختیار دیا گیا ہے۔ سیکرٹری جے کے ایس آر اے بشارت احمد وانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وادی کے مختلف حصوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور نامور اکیورز کو بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کے لیے بلایا گیا۔ فورشور ایتھلیٹس گروپ 2013 میں وادی کے کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں نے وادی میں ایتھلیٹکس اور ایڈونچر اسپورٹس کو فروغ دینے کے ارادے سے بنایا تھا جس کے بعد تھیم پر مبنی ایونٹس کا اہتمام کیا گیا اور بعد میں انتہائی جوش اور جذبے کے ساتھ سماجی مسئلے سے آگاہی پر توجہ دی گئی۔