جے کے بینک کا ایل آئی سی کیساتھ معاہدہ

 نیوز ڈیسک

سرینگر//اپنے صارفین کو لائف انشورنس مصنوعات اور خدمات کی وسیع رینج فراہم کرنے کے مقصد سے، جموں و کشمیر بینک نے ملک کی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) آف انڈیا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا۔ معاہدے کا اطلاق یکم اپریل 2023 سے ہوگا۔اس معاہدے کو بینک کے بڑھتے ہوئے صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سدھیر گپتا نے اس موقع پر کہا، “بینک کی پالیسیوں کے مرکز میں صارفین کی فلاح و بہبود کے ساتھ، LIC جیسی ملک کی ایک اہم انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔ ہمارے صارفین کو ان مصنوعات کی وسیع رینج تک رسائی فراہم ہوگی جو LIC بینک کی غیر سودی آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے پیش کرتا ہے۔ یہ تعلق یقیناً دونوںاداروں کے لیے فائدہ مند ہو گی۔‘‘