نئی دہلی// وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب کے ساتھ افغانستان پر طالبان کے قبضے کی وجہ سے پیدا صورتحال اور چیلنجوں بات چیت کی۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے نیویارک گئے مسٹر جے شنکر نے ایک ٹوئٹ کرکے کہاکہ وہ مسٹر راب کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب کے ساتھ آج کی بات قابل خیرمقدم ہے ۔ ہم نے افغانستان کے واقعات اور فوری چیلنجوں پر خیالات کا تبادلہ کیا۔مسٹر راب نے بھی ٹوئٹ کیا کہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔