جموں// ریاست میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کرنے پر پینتھرز پارٹی کے اسے مفاد خصوصی کی ایک چال سے تعبیر کرتے ہوئے مبینہ الزام لگایا کہ ریاست کے لوگوں کو بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہاں اتوار کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میںمفاد خصوصی کی جانب سے جمہوریت کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔اور کہا آئینی حقوق سے عوام کو محروم کرنے سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انتخابات کو موخر کرنے سے بھارت سرکار کے غلط ارادے واضع ہو رہے ہیں۔انہوںے ریاست میں اسمبلی انتخاب منعقد کرنے میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے بغیر کیس جائز وجہ کے روکاوٹ ڈالنے پر ریاستی سرکا رکی نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بر سر اقتدار پارٹی کی سیاسی سہولیت کے لئے ریاست میں جمہوریت کا مبینہ قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہ بخوبی علم ہے کہ وہ میدان ہار گئے ہیں اسلئے بوکھلاہٹ میں وہ اسمبلی انتخاب ملتوی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ’’خصوصی مبصر‘‘ تعینات کرنے کی مشق کوایک بیکار مشق قرار دیا کیونکہ یہ ریاستی اسمبلی کے لئے انتخاب کی تاریخ مقرر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے اسمبلی انتخاب منعقد کرنے میں بیوروکریسی کو سب سے بڑی روکاوٹ قرار دیتے ہوئے پوچھا کہ اگر ریاستی افسروں کو نئی دہلی اسمبلی انتخاب کے لئے اپنی رائے دینے کے لئے طلب کیا گیا ،تو خصوصی مبصروں کو تعینات کرنے کا کیا مطلب تھا ۔انہوںنے پریسکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر ریاست میں بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات خوش اسلوبی سے منعقد کئے گئے تواسمبلی انتخاب موخر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی سیکرٹری گگن پرتاپ سنگھ بھی موجود تھے۔