جی 20 کے گروپ کی پہلی میٹنگ جودھپور میں جاری

دہلی//پینل میں شامل افراد نے ’عالمی ہنرمندی میں موجود خامیوں کو دور کرنے‘ پر تبادلہ خیال کیا، جو کہ میٹنگ کی ترجیحات میں شامل ہیبات چیت نے مہارتوں کو آگے بڑھانے، مہارت کی درجہ بندی کو ہم آہنگ کرنے اور جامع عالمی مہارت کے منظر نامے کی ضرورت کے بارے میں نتیجہ خیز بصیرت فراہم کی۔پینل نے مہارتوں کی ہم آہنگی اور مہارتوں اور سند کاری کو باہمی طور پر تسلیم کرنے سے متعلق بین الاقوامی مکالمے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے تحت، روزگار سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 4-2 فروری، 2023 کو جودھپور میں منعقد کی جا رہی ہے۔ روزگار سے متعلق اس ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کی بات چیت کی قیادت وزارت محنت اور روزگار کر رہی ہے۔ اس گروپ کے پاس ترجیحی محنت، روزگار اور سماجی مسائل سے نمٹنے کا مینڈیٹ ہے۔وزارت محنت اور روزگار کی طرف سے آج ’’عالمی مہارتوں اور قابلیت کی ہم آہنگی کے لیے حکمت عملیوں کی کھوج اور مشترکہ ہنر کی درجہ بندی کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے‘‘ پر ایک پینل بحث کا اہتمام کیا گیا۔ پینل میں شامل لوگوں نے ہندوستانی صدارت کی طرف سے روزگار کے اس ورکنگ گروپ کے لیے منتخب کردہ ترجیحی شعبہ یعنی ’’عالمی ہنرمندیوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔۰پی بی آئی)